اے ٹی ایم اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار

گروپ کے قبضے سے 3 اے ٹی ایم کارڈز ،2 پستول اور نقدی برآمد، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)اے ٹی ایم اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کر لیا گیاایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف نیٹیم کے ہمراہ قصور سے گروہ کوگرفتارکیاایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق ملزمان مختلف بینکوں کیاے ٹی ایم میں شہریوں کو ورغلاتے تھے، ملزمان بہانے سیاے ٹی ایم کارڈ سے رقم نکلوا کر رفوچکر ہو جاتے تھے۔ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم نکال کر دینے کیبہانیبھی رقم ہتھیا لیتے تھے ملزمان نیاب تک شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے کا اعتراف کرلیا گروپ کے قبضے سے 3 اے ٹی ایم کارڈز ،2 پستول اور نقدی برآمد کر لیاگیا۔ملزمان انور، جاوید ڈکیتی، فراڈ، گینگ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کز کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔