سیاسی شخصیات سے رقم ہتھیانے والا گرفتار

 مظہر سیاسی شخصیات کو کال کر کے بتاتا تھا کہ اقوام متحدہ کا وفد آ رہا ہے 
مدعی سینمائندہ بنانے اور کارگو ٹیکس کے نام پر 4 لاکھ 68 ہزار لوٹے
اسلام آباد(بیورو رپورٹ،خصوصی رپورٹ )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق ملزم محمد مظہر ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کر کے بتاتا تھا کہ اقوام متحدہ کا وفد آ رہا ہے اور آپ پیپلز پارٹی کی طرف سے نمائندے ہوں گے،ملزم نے مدعی کو بھی نمائندہ بنانے اور کارگو ٹیکس کے نام پر 4 لاکھ 68 ہزار 500 روپے لوٹے جو ملزم کے اکاوٓنٹ میں منتقل ہوئے۔سائبر کرائم سرکل راولپنڈی ملزم کے ساتھی جاوید کی گرفتاری کیلئے کارروائی کر رہی ہے۔