سمارٹ واٹر میٹر منصوبہ شروع

لاہور (خصوصی رپورٹ)چیئرپرسن پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی شیر علی خان کا واسا ہیڈ آفس لاہور کا پہلا باقاعدہ دورہ -ایم ڈی واسا غفران احمد نے استقبال کیا اور تفصیلی بریفنگ دی -واسا لاہور کے جدید منصوبوں اور ٹیکنالوجی پر تفصیلی تبادلہ خیال۔دورے کے دوران چیئرپرسن کو واسا لاہور کی ورکنگ، آئی ٹی اصلاحات، زیرِ زمین واٹر ٹینکس اور ڈیجیٹل رین گیجز منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ واسا لاہور سمارٹ واٹر میٹر منصوبہ شروع کر رہا ہے،جبکہ پانی کے ضیاع کی روک تھام اور شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جا رہی ہے۔