لیسکو نے میٹر میں ٹمپرنگ پر 14400 روپے سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنا شروع کر دی
لاہور (آئی این پی) لیسکو نے بجلی چوری کرنے والے صارفین سے اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا، ٹمپرنگ ثابت ہونے پر صارفین کو سٹیٹک میٹر کی بجائے سمارٹ میٹر کے لئے چودہ ہزار چار سو روپے کا ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنا پڑے گا۔ لیسکو نے بجلی چوری کرنے والے صارفین سے اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹر کی قیمت وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،میٹر میں ٹمپرنگ یا پھر چوری کے لئے ہیرہ پھیری کرنے پر بھاری قیمت وصول کی جائیگی۔ بجلی چوری میں ملوث صارفین سے اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کی جائیگی،سنگل فیز میٹر میں ٹمپرنگ اور ہیرا پھیری کی صورت میں بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ لیسکو نے میٹر میں ٹمپرنگ پر 14400 روپے سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنا شروع کر دی