ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہر کے تاریخی انارکلی بازار میں ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس علاقے کو واک وے بازار قرار دے دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد علاقے میں پیدل چلنے والوں کی سہولت کو بڑھانا اور انارکلی بازار کے تاریخی منظر کو بہتر بنانا ہے۔سی او شاہد عباس کاٹھیا کے مطابق اب انارکلی بازار میں صرف موٹر سائیکل سواروں کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ، گاڑیاں، ہیوی ٹریفک، رکشے، مزدا اور دیگر قسم کی ٹریفک کو مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ مال روڈ انارکلی سے لے کر لوہاری چوک تک کو واک وے بازار قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد انارکلی کے تاریخی علاقے کی حفاظت کرنا اور شہریوں کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ شہر کے تجارتی علاقے میں سڑکوں پر ہجوم کو کم کرنے اور عوامی تحفظ کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔اس نئے ضابطے سے انارکلی کے علاقے میں چلنے والے افراد کے لیے مزید آزادی حاصل ہوگی، اور اس سے کاروباری سرگرمیوں میں بھی بہتری متوقع ہے۔