ویب ڈیسک: بلوچستان حکومت نے صوبے میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب صوبے بھر کی شاہراہوں پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک عوامی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، اور اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔یہ فیصلہ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات کے مطابق رات کے سفر پر پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔محمد حیات کاکڑ نے بتایا کہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رات کے وقت عوامی ٹرانسپورٹ چلنے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔