کینیڈین ہائی کمشنر کی وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی سے ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کینیڈا کی عالمی ماحولیاتی قیادت کو سراہاتے ہوے کہا ہے  پاکستان میں گرین کلسٹرز کے قیام کا مقصد نوجوانوں کی جدت کو فروغ دینا اور گرین اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ہائی کمشنر نے کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔