اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرقانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد میں پرتگال کے ہائی کمشنر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا سلوا سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان قانونی شعبے میں تعاون اور عدالتی اصلاحات کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں گزارا ہر دن ان کے لیے یادگار رہا اور گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں کی سحرانگیز خوبصورتی نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ثقافت اور عوام کی مہمان نوازی کو منفرد اور دلکش قرار دیا۔