برطانوی ہائی کمشنر کی وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں گرین کمپیکٹ کے نفاذ اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گرین کمپیکٹ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان 35 ملین پاؤنڈ مالیت کا ایک دوطرفہ موسمیاتی تعاون کا فریم ورک ہے، جس کا مقصد پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے اور موسمیاتی مزاحمت کو مضبوط بنانا ہے۔