ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے شہزاد حیدر کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی شہزاد حیدر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی   ۔ عدالت نے شہزاد حیدر کی سات دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کی  ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس عبہر گل نے کی۔سماعت کے دوران شہزاد حیدر کے وکیل امجد بسمل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کرپشن کے بے بنیاد الزامات کیتحت بلاجواز مقدمہ درج کیاگیا۔موقف میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کبھی اسلام آباد تعینات ہی نہیں رہا۔ متعلقہ عدالت ثبوتوں کیساتھ پیش ہوکراپناموقف واضع کرنا چاہتا ہوں۔