اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکا نے نعیم حیدر پنجوتھا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضی طوری اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی