وزیرقانون نے قرارداد پیش کی‘ سری لنکن ٹیم نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا:متن
اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ میں سری لنکن ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی تعریفی قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی۔ جمعرات کو سری لنکن ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی تعریفی قرارداد سینیٹ میں پیش کی گئی،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرار داد پیش کی،سینیٹ نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے سری لنکن ٹیم نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔