میلیسا ہرتاڈو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کیلیفورنیا کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کوسراہا گیا‘پاکستانی سفیر کا اظہار تشکر
کیلیفورنیا(آئی این پی )کیلیفورنیا کی ریاستی سینیٹ نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔تفصیل کے مطابق کیلیفورنیا کی ریاستی سینیٹ نے پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ تعلقات اور کیلیفورنیا کی معیشت، ثقافت اور سماجی زندگی میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کی نمایاں خدمات کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔سینیٹر میلیسا ہرتاڈو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کیلیفورنیا کی ترقی میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا گیا۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قرارداد کی متفقہ منظوری پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے سینیٹر میلیسا ہرتاڈو کی قیادت کو سراہا۔