پاک فوج کے جوانوں نے سفاک دہشت گردوں کا بہادرانہ اور دلیرانہ مقابلہ کیا:قرار دادکا متن
کراچی(آئی ا ین پی)قومی اسمبلی کے بعد سندھ اسمبلی میں بھی بلوچستان میں ٹرین پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔سندھ اسمبلی میں یہ قرارداد مشترکہ طور پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے پیش کی تھی۔ جس میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔قرارداد میں یرغمالی مسافروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کیے گئے ملٹری آپریشن کے دوران وطن عزیز اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔قرارداد میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم زدہ خاندانوں کی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سندھی اسمبلی کی قرارداد میں دہشت گردی کے خلاف بلا تفریق منظم ہونے اور وطن عزیز کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے