پنجاب اسمبلی میں پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

  لاہور (سپیشل رپورٹر ) پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد مسلم لیگ  ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔  قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان پنجاب پولیس کی بہادری کو سراہتا ہے، جنہوں نے کورٹ مبارک کے قریب خوارج کی جانب سے کیے گئے حملے کو انتہائی پروفیشنل انداز میں ناکام بنایا