اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی تھانہ شادمان جلا گھیرا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ایک مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا