کلائمیٹ وینچرز منصوبہ، 50ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی

 اسلا م آباد (خصوصی رپورٹ )خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے حکومت کی جانب سے کلائمیٹ وینچرز کا آغاز ہوگیا۔ یہ منصوبہ پاکستان کاجدید طرز پر موسمیاتی توازن برقرار رکھنے کے لیے ہوگا، جس کے تحت 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ کلائمیٹ وینچرز کا مقصد موسمیاتی سٹارٹ اپس کو تکنیکی رہنمائی، گرانٹس اور ایکویٹی فراہم کرنا ہے۔