’’ ایوینجرز ڈومز ڈے ‘‘کی 50ملین ڈالر کی ریکارڈ ایڈوانس بکنگ

فلم کی ریلیز قریب آتے ہی شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی فلم ایوینجرز ڈومز ڈیکی ریلیز قریب آتے ہی شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے اور اس کی ایڈوانس ٹکٹ بکنگ نے محض ابتدائی گھنٹوں میں ہی پچاس ملین ڈالر کا ہندسہ عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اٹھارہ دسمبر دو ہزار چھبیس کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کی ہائپ کو مزید بڑھانے کے لیے مارول سٹوڈیوز25 ستمبر کو ایوینجرز اینڈ گیم کو چار منٹ کی نئی فوٹیج کے ساتھ سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کرنے جا رہا ہے جس کے ساتھ ہی ڈومز ڈے کا ایک نیا سنسنی خیز ٹیزر بھی دکھایا جائے گا۔ روسو برادرز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس تاریخی فلم میں ایوینجرز، فینٹاسٹک فور اور ایکس مین کے کردار پہلی بار ایک ساتھ ایک ہی اسکرین پر نظر آئیں گے۔ آئرن مین کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار رابرٹ ڈونی جونیئر اس بار ہیرو کے بجائے خطرناک ترین ولن ڈاکٹر ڈوم کے روپ میں فلم کا مرکزی محور ہوں گے۔