اسلام آباد (آن لائن) خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستانی سرمایہ کاری بانڈز خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے لگے، ستمبر کے پہلے 25 روز کے دوران خلیجی سرمایہ کاروں نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں 129.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ سرمایہ کاری میں نمایاں حصہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کا رہا، جنہوں نے 110 ملین ڈالر جبکہ بحرین نے 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔