لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی نقب زن گینگ کوگرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی نقب زن گینگ کے فرحان اور شیراز کوگرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، کیمرا ،ٹی وی ایل سی ڈی ،پیانواور برانڈڈ کپڑے، لاکھوں روپے کے نقلی ڈالر اورموبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ملزمان دکانوں اور گھروں میں داخل ہو کے نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے ۔ملزمان کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نقب زنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔