2رکنی موٹر سائیکل چور اور سنیچر گینگ کے اشفاق اور وسیم کو گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی موٹر سائیکل چور اور سنیچر گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی موٹر سائیکل چور اور سنیچر گینگ کے اشفاق اور وسیم کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکل ہزاروں روپے نقدی ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تحقیقات جاری ہیایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔