70 وارداتوں میں ریکارڈیافتہ 2رکنی موٹرسائیکل چورگینگ گرفتار

 موٹر سائیکل کو واردات کیلئے استعمال کرتے تھے، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ چوکی جوزف کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے70کے قریب وارداتوں میں ریکارڈیافتہ 2رکنی موٹرسائیکل چورگینگ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان سے2موٹر سائیکلیں، موبائل، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ریکارڈ یافتہ ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے،ملزمان چوری کی ہوئی موٹر سائیکل کو واردات کیلئے استعمال کرتے تھے،ملزمان مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتے تھے،ملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے گرفتار ملزمان میں شکیل اور ظہیر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے۔خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،مزیدتفتیش جاری ہے۔