ساہیوال(خصوصی رپورٹ) آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 7ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا، مختلف مقامات پر دکاندار آتش بازی کا سامان فروخت کر رہے تھے کہ سٹی پولیس نے مچھلی بازار میں چھاپہ مار کر ولید خان ،دیپالپور بازار میں غلام مرتضیٰ ،غلہ منڈی پولیس نے تیلی محلہ میں علی حیدر اور تھانہ فتح شیر پولیس نے عیسیٰ نگری پل کے قریب عبدالمجید ،زم زم ٹا ئون میں عبدالرحمن ،فتح شیر کالونی میں اشرف اور گول چکر کے قریب مصطفی کو گرفتارکرکے ان سے آتش بازی کا سامان وغیرہ بر آمد کرلیا ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔