بورے والا (خصوصی رپورٹ)تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نے آتش بازی کی فیکٹری پر چھاپہ مارکر2ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا،دو مختلف کارروائیوں کے دوران آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹریوں میں چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ، فیکٹریوں سے بھاری آتشیں مواد بر آمد کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی رانا افتخار احمد کی آتش بازی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت پر تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نے دو مختلف فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں آ تشیں مواد بر آمد کر لیا، جس میں 900 انار، 700 فائرنگ سٹکس، 500 گولے، 150 کیک شاٹ اور دیگر سامان شامل ہے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹا ئون رانا مہتاب نے دونوں فیکٹریوں کے مالکان رضوان اور عمران کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے