سبحانی،عمران اور صداقت کے قبضہ سے لاکھوں کا سامان برآمد کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ پولیس کا کریک ڈاوٓن، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے، ترجمان کے مطابق چوکی اکبری گیٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزمان احمد سبحانی،عمران اور صداقت کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی آتش بازی کا سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پابندی کے باوجود آتش بازی کا سامان فروخت کررہے تھے۔