ٹرمپ نے پینٹاگون کے افسران کی برطرفی کے لیے فہرست تیار کرنا شروع کر دی

ٹرمپ نے پینٹاگون کے افسران کی برطرفی کے لیے فہرست تیار کرنا شروع کر دی

ویب ڈیسک:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو ٹھہرایا ہے اور اپنی انتخابی مہم میں فوجی افسران کو ہٹانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

 عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے پینٹاگون کے ایسے افسران کی فہرست تیار کرنا شروع کر دی ہے جنہیں وہ اپنے صدر بننے کے بعد برطرف کرنا چاہتے ہیں۔ یہ فہرست چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سمیت مختلف برّی، بحری، فضائی اور نیشنل گارڈز کے سربراہان پر مشتمل ہے۔ٹرمپ کی ٹیم کے ایک قریبی اہلکار کے مطابق، ان افسران کی برطرفی کا امکان زیادہ ہے جو ٹرمپ کے سابق چیف آف اسٹاف مارک ملی کے قریب تھے۔ اس فہرست میں وہ افسران بھی شامل ہیں جن پر افغانستان میں امریکی فوجیوں کے انخلا کی ناکامی کی ذمہ داری عائد کی گئی تھی، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر امریکہ کی جگ ہنسائی ہوئی تھی۔

ٹرمپ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگزتھ، جو فوکس نیوز کے اینکر اور سابق فوجی ہیں، نے اپنی کتاب میں پینٹاگون کی سینئر قیادت کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا تاکہ امریکہ اپنے دفاع کو مضبوط کر سکے اور اپنے دشمنوں کو شکست دے سکے۔تاہم ماہرین کے مطابق، ٹرمپ کے لیے فوجیوں کو برطرف کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، اور یہ ایک پیچیدہ عمل ثابت ہو سکتا ہے، جس کے لیے اس فہرست کی توثیق مشکل نظر آتی ہے۔