سنجے کپور نے اپنے ماضی کی مشکلات اور کپور خاندان کی جدوجہد پر بات کی

سنجے کپور نے اپنے ماضی کی مشکلات اور کپور خاندان کی جدوجہد پر بات کی

سنجے کپور، جو کہ بالی وڈ کے مشہور اداکار انیل کپور اور بونی کپور کے چھوٹے بھائی ہیں، نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے ماضی کی مشکلات اور کپور خاندان کی ابتدائی جدوجہد پر بات کی۔

 انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان ممبئی کے چیمبور علاقے میں 2 بیڈ روم والے ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتا تھا۔ سنجے کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے خاندان کے حالات اتنے مشکل تھے کہ ان کے پاس رہنے کے لیے اچھا گھر اور سونے کے لیے بیڈ تک نہیں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ "ہم اپنی بہن رینا کے ساتھ ایک کمرہ شیئر کرتے تھے، لیکن جب دادا دادی کے انتقال کے بعد ہمارے پاس آ گئے تو وہ کمرہ انہیں دینا پڑا۔ ہم گدوں پر سوتے تھے اور گھر میں صرف ایک اے سی تھا جو میرے والدین کے کمرے میں تھا، اس لیے کبھی کبھار میں ان کے کمرے میں صوفے پر سوتا تھا۔"سنجے کپور نے اپنے والدین کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین نے اپنی زندگی کی خوشیاں قربان کر دیں تاکہ وہ اپنے بچوں کو بہتر زندگی دے سکیں اور بہترین تعلیم فراہم کر سکیں۔ ان کے والدین نے تب تک بیرون ملک سفر نہیں کیا جب تک کہ انہوں نے اپنے بچوں کو مکمل طور پر باہر بھیج نہیں دیا تھا۔

انٹرویو میں سنجے کپور نے اپنے والد بونی کپور کی بھی بات کی، جنہوں نے کپور خاندان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی تھی۔ بونی کپور نے اپنے خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو پرتھوی راج کپور ممبئی لے کر آئے تھے، اور ان کے والد نے 10 سے 12 مختلف نوکریاں چھوڑ دی تھیں، جس کے بعد ان کے دادا نے انہیں پرتھوی راج جی کے حوالے کر دیا تھا تاکہ وہ اپنی زندگی بہتر بنا سکیں۔یہ انکشافات کپور خاندان کی جدوجہد اور کامیابی کی داستان کو مزید گہرائی دیتے ہیں اور یہ دکھاتے ہیں کہ کیسے ایک وقت میں یہ خاندان مشکلات کا سامنا کر رہا تھا، لیکن آج بالی وڈ میں ان کا ایک اہم مقام ہے۔