پاکستان اور بھارت کا انڈر 19 ویمن ایشیا کپ میں افتتاحی میچ 15 دسمبر کو ہوگا

پاکستان اور بھارت کا انڈر 19 ویمن ایشیا کپ میں افتتاحی میچ 15 دسمبر کو ہوگا

ویب ڈیسک:ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پہلے انڈر 19 ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جو 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

 اس ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں میزبان ملائیشیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ہوں گی۔ایشین کرکٹ کونسل نے اس بار بھی پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور دلچسپ مقابلے کا امکان ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایونٹ کے افتتاحی روز 15 دسمبر کو ہوگا۔ اس کے بعد 16 دسمبر کو پاکستان کا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔ گروپ مرحلے کے اختتام پر دونوں گروپوں کی 2 بہترین ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچیں گی، اور ٹورنامنٹ کا فائنل 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔