انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل: پاکستان اور بھارت کل دبئی میں مد مقابل

انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل: پاکستان اور بھارت کل دبئی میں مد مقابل

انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ اتوار، 21 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

پول میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر اپنی جگہ فائنل میں یقینی بنائی۔فائنل میں بھی پول میچ کے دوران بھارت کے کپتان کی جانب سے پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہ کرنے جیسا رویہ دہرایا جا سکتا ہے۔میچ دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں آخری اننگز میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی۔میچ جیتنے والی ٹیم انڈر 19 ایشیا کپ کی چیمپیئن قرار پائے گی۔