کوئٹہ(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 8سبی پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ تبدیل کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی بی 8سبی پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ اب 17نومبر کو ہوگی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کیلئے تاریخ میں تبدیلی سبی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کی تاریخ میں توسیع بلوچستان حکومت کی درخواست پر کی گئی۔