اسلام آباد(آئی ای این پی )الیکشن کمیشن نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 52سیالکوٹ میں ضمنی الیکشنز کے لیے پولنگ یکم جون کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی 23تا 25اپریل تک جمع ہوں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 13مئی کو الاٹ ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے چودھری ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کی وجہ سے سیٹ خالی ہوئی تھی۔