سندھ: 52خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 24ستمبر کو ہوگی

کراچی (آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان سندھ نے صوبے کی 52خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، پولنگ 24ستمبر کو ہوگی۔ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، حیدر آباد، جامشورو، مٹیاری سمیت کراچی غربی، کیماڑی اور کراچی شرقی میں انتخابات کا انعقاد 24ستمبر کو ہوگا۔ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ 21تا 23اگست تک جاری رہے گا، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 25اگست کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26تا 28اگست ہوگی، کاغذات نامزدگی 8ستمبر تک واپس لیے جاسکتے ہیں،9ستمبرکو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ جبکہ سندھ کے 19مختلف اضلاع میں 52نشستوں کے لیے پولنگ 24ستمبر کو ہو گی۔