حلقہ پی بی 8سبی ضمنی انتخابات، پیپلزپارٹی کے میر کوہیار ڈومکی نے میدان مارلیا

  کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر کوہیار خان ڈومکی نے  35ہزار716ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ۔ان  کے مدمقامل  آزاد امیدوار اصغر خان مری نے 11ہزار949ووٹ حاصل کئے ۔ریٹرننگ آفیسربرائے حلقہ پی بی 8سبی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق حلقہ پی بی 8سبی کے کل124پولنگ سٹیشنز پر 50ہزار434ووٹ ڈالے گئے جس میں 533ووٹ مسترد کئے گئے