این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخابات ،پولنگ 23 نومبر کو ہوگی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیا۔پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 9 سے 11 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکیں گے،جن کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 24 اکتوبر جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ 31 اکتوبر تک ہوگا۔نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر،کاغذات نامزدگی 3 نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔انتخابی نشانات 4 نومبر کو الاٹ ہونگے۔