اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 17 اپریل 2025 کو این اے 213 عمر کوٹ میں پولنگ ہو گی۔ اور انتخابی شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر پبلک نوٹس جاری کرے گا۔4 سے 6 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ اور 7 مارچ کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہو گی۔