یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان کی طبیعت خراب ، ہسپتال منتقل

راولپنڈی(آئی این پی )کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ۔کشمیری رہنما یاسین ملک 2019سے بھارت کی تہاڑ جیل میں قیدہیں،انہوں نے نے بھارتی عدالتوں سے انصاف لینے سے انکار کررکھاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یسین ملک نے اپنا مقدمہ مزید لڑنے سے انکار کرتے ہوئیسرینگر کی عدالت میں 25 صفحات پر مشتمل حلف نامہ جمع کرایاتھا۔کشمیری حریت پسندرہنما یسین ملک نے سری نگر کی عدالت میں جمع کرائے گئے 25 صفحات پر مشتمل حلف نامے میں کہاتھا کہ بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں،سزائے موت بھی مل جائے تو قبول ہے،اپنا معاملہ خدا پر چھوڑتا ہوں،بھارتی حکومت مجھے 36 سال بعد ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے پھانسی دینے کی سازش کر چکی ہے۔