حریت لیڈریاسین ملک کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی

 یاسین ملک 5 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال پر، علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم رکھا جارہا ہے،لبریشن فرنٹ
سرینگر (آئی این پی)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی ۔میڈیا  رپورٹس کے مطابق  نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پانچویں دن بھی جاری ہے اور بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کی طبیعت تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ لبریشن فرنٹ کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد یاسین ملک 5 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں اور انہیں علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ۔چیئرمین جے کے ایل ایف نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری نظربندوں کی طویل غیر قانونی قید کے خلاف احتجاج کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی