اسلام آباد(آ ئی این پی ) حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے بھارتی بزدلانہ کارروائی میں آزاد کشمیر میں شہید مساجد کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔تفصیل کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں کشمیر میں شہید ہونے والی دو مساجد کے حوالے سے یاسین ملک کی صاحب زادی رضیہ سلطانہ نے کہا ہے کہ ان کی فائونڈیشن مساجد کی دوبارہ تعمیر کرے گی۔انھوں نے اپنے ایک ویڈیو ب پیغام میں کہا ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے، مودی مسلمانوں کا قاتل ہے اس نے مساجد پر حملہ کیا، کوٹلی اور مظفر آباد میں شہید 2 مساجد کو ہم تعمیر کریں گے۔