سینیٹ کی خارجہ امور اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے اجلاس آج ہونگے

اسلام آ باد(آن لائن) سینیٹ کی خارجہ امور اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے اجلاس آج سوموار کو ہونگے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کو اجلاس چیرمین آغاشاہزہیب درانی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں وزارت خارجہ کے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس چیرمین سینیٹر کامل علی آغا کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیرمین کونسل کی کارکردگی اور کام کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے اجلاس میں پی ای سی کے حوالے سے مختلف امور پر بھی بحث کی جائے گی اجلاس میں وزارت سائنص کے ذیلی ادارے پی ایس کیو سی اے کی جانب سے مختلف اشیاء کی سرٹیفیکیشن سمیت دیگر امور پر بھی متعلقہ ادارے بریفنگ دیں گے