ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج ہلاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع خیبر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 اور24 فروری کی درمیانی رات خیبرکے علاقے باغ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں 10 خوارج  ہلاک ہوگئے۔