کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کوکواڈ کاپٹرزکے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے