پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو کاؤنٹی اور لیگ کرکٹ کے لیے این او سی جاری کر دیے

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو کاؤنٹی اور لیگ کرکٹ کے لیے این او سی جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مختلف کاؤنٹی اور لیگ کرکٹ میں شرکت کے لیے نان آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) جاری کر دیے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی کو انگلینڈ کی یارکشائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے، جہاں وہ کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔اسی طرح محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو بھی انگلینڈ کی مختلف لیگز میں شرکت کے لیے این او سی فراہم کر دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ کھلاڑی بیرونِ ملک کرکٹ میں حصہ لے سکیں گے۔پی سی بی نے مزید بتایا کہ فاسٹ باؤلر محمد عباس کے این او سی میں ڈربی شائر کاؤنٹی کے لیے توسیع کی گئی ہے، جس سے وہ اپنی کاؤنٹی ٹیم کے ساتھ کھیل جاری رکھ سکیں گے۔کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ فیصلے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی تجربے میں اضافے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ وہ مختلف کنڈیشنز میں کھیل کر اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔