عثمان طارق کا واروکشائر کاؤنٹی کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ معاہدہ

عثمان طارق کا واروکشائر کاؤنٹی کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ معاہدہ

پاکستان کے مسٹری اسپنر عثمان طارق نے انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور وہ اس سیزن میں واروکشائر بیئرز کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق واروکشائر بیئرز کے ساتھ معاہدے کے بعد عثمان طارق کو وائٹ بال کرکٹ میں اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیم کے پرفارمنس ڈائریکٹر جیمز تھامس نے کہا ہے کہ عثمان جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک “خطرناک ہتھیار” ثابت ہو سکتے ہیں اور ان کی اسپن بولنگ ٹیم کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔یاد رہے کہ عثمان طارق ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے بعد دنیا کی معروف فرنچائز لیگ دی ہنڈریڈ میں بھی حصہ لیں گے۔30 سالہ اسپنر اب تک پاکستان کے لیے 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 18 وکٹیں حاصل کی ہیں، اور ان کے نام ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے، جو انہیں ایک مؤثر وائٹ بال بولر کے طور پر نمایاں کرتا ہے۔