پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے لیے مختلف لیگوں میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔
ابوظہبی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ اور آئی لینڈز ٹی 20 لیگ کے لیے کرکٹرز کو این او سی فراہم کیے گئے ہیں۔ابوظہبی کے لیے این او سی 25 نومبر تک جاری کیے گئے ہیں، جبکہ دبئی کی ٹی 20 لیگ کے لیے 3 کرکٹرز کو 2 دسمبر سے 4 جنوری 2024 تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔دبئی کی لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز، اور نسیم شاہ کو این او سی ملی ہے، جبکہ ابوظہبی کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی، سلمان ارشاد، محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دہانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ، اور زمان خان کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف، اور حسن علی کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے بھی این او سی مل چکے ہیں۔یہ اقدامات پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کرکٹرز کو مختلف لیگوں میں شرکت کی اجازت دینے کے سلسلے کا حصہ ہیں، تاکہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔