پی سی بی نے 9 قومی کرکٹرز کو بی پی ایل کے لیے این او سی جاری کر دی

پی سی بی نے 9 قومی کرکٹرز کو بی پی ایل کے لیے این او سی جاری کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (BPL) 2025–26 کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے ہیں۔

اس سلسلے میں PCB نے این او سی فہرست کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے تاکہ کرکٹرز باضابطہ طور پر لیگ میں شرکت کر سکیں۔

ان کرکٹرز کو این او سی 23 جنوری 2026 تک جاری کیے گئے ہیں۔ این او سی حاصل کرنے والے کرکٹرز کی فہرست درج ذیل ہے:

محمد نواز
حسین طلعت
احسان اللّٰہ
حیدر علی
ابرار احمد
خواجہ نافع
سلمان ارشاد
فہیم اشرف
صاحبزادہ فرحان
بی پی ایل 26 دسمبر 2025 سے شروع ہو کر 24 جنوری 2026 تک کھیلی جائے گی۔ یہ لیگ بنگلادیش کرکٹ کے لیے اہم ہے اور قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی مہارت دکھانے کا موقع فراہم کرے گی۔PCB کی جانب سے این او سی جاری کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کرکٹرز کی قومی ٹیم کی مصروفیات اور فرنچائز لیگ کی مصروفیات میں توازن قائم رہے۔