امام الحق نے کاؤنٹی ون ڈے کپ میں چوتھی سنچری جڑ دی

امام الحق نے کاؤنٹی ون ڈے کپ میں چوتھی سنچری جڑ دی

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کاؤنٹی ون ڈے کپ میں یورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں ہیمپشائر کے خلاف چوتھی سنچری اسکور کی۔

ہیمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے تھے۔ بارش کی وجہ سے میچ کم ہو کر 41 اوورز کا ہو گیا اور یورکشائر کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 254 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں امام الحق نے 97 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ون ڈے کپ کی آٹھ اننگز میں امام الحق نے چار سنچریز اور تین نصف سنچریز بنا کر مجموعی طور پر 688 رنز اسکور کیے، جس سے ان کی فارم اور مستقل مزاجی کا بھرپور ثبوت ملا۔