ہڈیارہ پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) ہڈیارہ پولیس نے کاروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ہڈیارہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ نروڑ گاؤں کے قریب مختلف مقامات سے 02 منشیات فروش امیر حمزہ اور علی رضا کو گرفتار کر کے ان سے 01 کلو سے زائد ہیروئن برامد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔