2منشیات فروشوں سے2کلو چرس بر آمد

قصور،تلونڈی(خصوصی رپورٹ)پولیس نے کارروائی کرتیہوئے2منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے 2کلو سے زائد چرس بر آمدکرلی، پولیس تھانہ سٹی چونیاں نیخفیہ اطلاع ملنے پر میاں والا گھاٹ پر چھاپہ مارکر منشیات فروش عبدالشکور سے 1300گرام چرس قبضہ میں لیلی۔ علاوہ ازیں تلونڈی کے نواح میں پولیس نیمنشیات فروش علی شان کوپکڑکر 737گرام چرس بر آمد کرلی، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اسے یہ چرس حمزہ نامی منشیات فروش مہیاکرتا ہے۔