لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی ہدایت پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہری پرشانت سنگھ سے ہتھیائی گئی رقم برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے فوری ریکوری کا حکم جاری کیا۔انچارج انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن علی رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ شہری کی رقم بھی برآمد کر لی۔ بعد ازاں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے برآمد شدہ رقم پرشانت سنگھ کے حوالے کی۔پرشانت سنگھ نے پولیس کی بروقت کارروائی اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی محمد نوید اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا تھا کہ شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کا عمل جاری رکھا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ایس ایس پی محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر انچارج انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن علی رضا اور ان کی ٹیم میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔