لاہور(آئی این پی)پنجاب بھر میں کسی بھی دکان یا کاروباری ادارے کو پلاسٹک شاپنگ بیگ کے عوض صارفین سے اضافی رقم وصول کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ڈ ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ بڑے برانڈز اور کاروباری ادارے اپنے نام کی برانڈنگ کر کے صارفین سے پلاسٹک بیگز کی اضافی رقم وصول کرتے ہیں، جو کہ اب غیر قانونی ہوگاشہری فوری طور پر ہیلپ لائن 1373 پر کال کر کے شکایت درج کروائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں 5 ہزار سے لے کر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر متعلقہ کاروبار کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج کروائی جا سکتی ہے۔